یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںپاکستانی فورسز کے ہاتھوں خاتون سمیت 6افراد شہید متعدد لاپتہ

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں خاتون سمیت 6افراد شہید متعدد لاپتہ

کوہلو(ہمگام نیوز) کوہلو میں پاکستانی فوج کا آپریشن،6 بلوچ فرزند شہید،متعدد حراست بعد لاپتہ،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق کوہلو،نیساؤ سمیت گرد نواع میں پاکستانی فوج کا زمینی آپریشن جاری،جنکو گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل ہے تا حال اطلاعات کے مطابق فورسز نے6 بلوچ فرزندوں کو شہید کرنے کے ساتھ متعدد کو لاپتہ کردیا، کوہلو کے علاقے نیساؤ میں فوج نے دو نوجوانوں کو حراست بعد انکی گولیوں سے چھلنی لاشیں پھینک دیں، اسی علاقے میں نور علی مری کو دو فرزندوں سمیت شہید کر دیا، اور گھروں کو نذر آتش کر دیا۔ جبکہ پاکستانی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون کے جابحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دو درجن سے زائد بلوچ فرزندوں کو حراست بعد لاپتہ کر دیا گیا ہے جس میں بزرگ،نوجوان اور بچے بھی شامل ہیں،تاحال ریاستی فوجی آپریشن جاری ہے۔جبکہ دوسری طرف کیچ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوجی بربریت جاری،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق تمپ میں پاکستانی فوج نے ماسٹر اختر نامی شخص کے گھر وں کو گھیر کر،لوٹ مار کے بعد گھروں کو نذر آتش کر دیا، اور انکے بیٹے کو فورسز اپنے ساتھ لے گئے،خواتین و بچوں کو حراسان کرنے کے ساتھ انھیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا،کیچ ہی کے علاقے بلیدہ میں فورسز نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو ہلاک کر دیا، بلیدہ میں سوراپ کے مقام پر کالج کے قریب پاکستانی فوج نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو شہید کر دیا جنکی شناخے وزیر ولد ابابگر سکنہ بالگتر سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز