Homeخبریںپاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوشکی سے 2 سال پہلے لاپتہ وحید مینگل...

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوشکی سے 2 سال پہلے لاپتہ وحید مینگل کو بازیاب کیا جائے، لواحقین

 

نوشکی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع نوشکی سے لاپتہ وحید مینگل کے لواحقین نے انسانی حقوق کے ادارہ اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے پیارے کو بازیاب کیا جائے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ وحید ولد نظر مینگل جو کہ نوشکی کے علاقے مل کا رہائشی ہے کو سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے 3 اور 4 جون 2019 کے درمیانی شب نوشکی کے علاقے بٹو سے ایک مسافر وین سے اتار کر لاپتہ کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کوئٹہ عید کی خریداری کیلئے گئے تھے اور واپسی پر مسافر وین سے قابض پاکستانی فوج کے اہلکار اسے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے جو تاحال بازیاب نہیں ہوہے ہے۔

انھوں نے تمام انسانی حقوق کے اداروں اور اعلیٰ حکومتی شخصیات سے اپیل کی ہے کہ وحید ہمارے گھر کا واحد کفیل تھا اور اپنے کھیتوں میں کھیتی باڑی کا کام کر کے گھر کی روزی روٹی کماتا تھا انہیں فوری بازیاب کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر وحید نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے عدالت میں پیش کرے مگر دو سال سے زائد عرصہ سے ان کی گمشدگی سے پورا خاندان ازیت سے گزر رہا ہے۔

Exit mobile version