سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںپاکستانی معیشت کا سابق سوویت یونین جیساحشر کیا جارہا ہے:ماہر معیشت محمد...

پاکستانی معیشت کا سابق سوویت یونین جیساحشر کیا جارہا ہے:ماہر معیشت محمد زبیر

کراچی (ہمگام نیوزڈیسک) ہمگام مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق ماہر معاشیت اور وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں برآمدات میں 8 فیصد اضافہ حاصل کرنا ایک مشکل چیلنج ہو گا،
جس کے لئے حکومت کو روپے کی قدر میں کمی کرنا پڑے گی اور اس کی وجہ سے افراط زر 15 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کے حوالے سے جو اعداد و شمار دیے ہیں بقول ان کے ان میں بہت سی غلطیاں ہیں جس پر حیرت اور پریشانی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محصولات میں تیزی سے اضافہ کرنے کے حکومت کو درآمداتی ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس میں بھی مزید اضافہ درکار ہو گا۔

معیشت بارے مزاکرہ پروگرام میں موجود ماہر معاشیات محمد زبیر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا یہ موجودہ پروگرام بہت ناقص ہے، اس سے قرضوں میں مزید ہوشربا اضافہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا یہ پروگرام بظاہر پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے ملک میں ڈالر کی کمی اصل بحران ہے،
مشیر خزانہ نے جتنی بھی تقریریں کی ہیں اس میں درآمدات میں اضافے کے حوالے سے کوئی اطمینانی بات نہیں کی، جب تک درآمدات میں اضافہ نہیں ہوگا یہ بحران ختم نہیں ہو گا۔
فوج نے تو اپنے اخراجات میں کمی کر دی لیکن اس حکومت نے کوئی کمی نہیں کی بلکہ جو پیسہ وہاں سے بچ رہا ہے یہ حکومتی لوگ اسے بھی خرچ کر رہے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا سویت یونین جیسا حساب ہونے لگا ہے،
پاکستانی فوج کے معیشت کے حوالے سے پریشان کن خدشات بالکل جائز ہیں۔:انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں روپے کی قدر میں مزید کمی کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر درآمدات میں اضافہ نہیں کیا گیا تو حالات بد سے بدتر ہوتے چلے جائیں گے جس کا یہ ملک بالکل متحمل نہیں ہو سکتا !

یہ بھی پڑھیں

فیچرز