یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںپاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاران میں ایران مخالف ایک بلوچ شہری...

پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاران میں ایران مخالف ایک بلوچ شہری قتل

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کل یکم اپریل کو پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاران میں ایران مخالف ایک بلوچ شہری کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا ہے ـ

تفصیلات کے مطابق ایران مخالف بلوچ شہری حاجی رحمان شیہکی پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاران میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ـ

کہا جاتا ہے کہ اس بلوچ شہری کو قابض ایران بیس سال قبل منشیات رکھنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی تھی اور شیراز جیل سے فرار ہونے کے بعد ملک چھوڑ کر افغانستان چلے گئے تھے ـ

رپورٹ کے مطابق حاجی رحمان افغانستان چھوڑنے کے بعد پھر پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دالبندین چلا گیا تھا اور کئی سالوں سے دالبندین میں مقیم رہا۔

مزید رپورٹ کے مطابق یہ شہری دالبندین سے کسی کام کے سلسلے خاران گیا تھا لیکن دو دن بعد خاران کے علاقے سے اس کی درخت سے لٹکی لاش برامد ہوئی اور اسے مقامی لوگ ہسپتال لے گئے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز