چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںپاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان پر جنسی حملے کا...

پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان پر جنسی حملے کا جرم ثابت

لندن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی کنزرویٹیو پارٹی کے پاکستان نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان پر جنسی حملے کا جرم ثابت ہوگیا ہے۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کا یہ واقعہ جنوری 2008 میں پیش آیا تھا۔ 

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جیوری نے فیصلے تک پہنچنے میں 5 گھنٹے لگائے، جج سزا بعد میں سنائے گا۔ 

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیبر پارٹی نے پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی ویک فیلڈ ساؤتھ ورک کراؤن کورٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی پارلیمنٹرین ملزم عمران احمد خان نے جنوری 2008 میں ایک 15 سالہ نوجوان کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر مقدمہ کا سامنا کر رہا ہے اور آج عدالت میں پاکستانی نژاد برطانوی پارلیمنٹ ممبر عمران احمد قصور وار پایا گیا اور لیبر پارٹی نے پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز