Homeخبریںپاکستانی ٹارچر سیلوں سے لاپتہ بلوچ فرزند نجیب بلوچ بازیاب ہوگئے

پاکستانی ٹارچر سیلوں سے لاپتہ بلوچ فرزند نجیب بلوچ بازیاب ہوگئے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان سے قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ہونے والا بلوچ فرزند ۔نجیب بلوچ آج ریاستی جبر خانوں سے رہا ہو کر گھر پہنچ گئے

تفصیلات کے مطابق نجیب بلوچ کو قابض پاکستانی خفیہ اداروں نے رواں سال اگست میں جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا جو آج تقریباً ایک سال سے زائد عرصے کے بعد ریاستی ٹارچر سیلوں سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئی ۔

خاندانی ذرائع نے نجیب بلوچ کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام دوستوں اور سوشل میڈیا کے دوستوں کا تہہ دل سے مشکور ہے کیونکہ نجیب بلوچ کی بازیابی میں انہوں نے اپنا کردار ادا کیا

مقبوضہ بلوچستان میں جبری لاپتہ ہونے والے افراد کی باحفاظت بازیابی کے لیے جدوجہد کرنے والے تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اپنے ویب سائٹ فیس بُک اکاؤنٹ پر نجیب بلوچ کی بازیابی کی تصدیق کردی ۔

Exit mobile version