دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںپاکستانی پاسپورٹ دنیا کے چار بدترین پاسپورٹس میں سے ایک

پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے چار بدترین پاسپورٹس میں سے ایک

کوئٹہ (ہمگام نیوز) ہینلی پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستان کا پاسپورٹ دنیا کے چار بدترین پاسپورٹس میں سے ایک ہے اور اس کا نمبر دنیا کے 116 ملکوں میں 113 واں ہے۔ پاکستانی شہری دنیا کے صرف 31 ملکوں کا سفر بغیر ویزا کر سکتے ہیں۔

پاسپورٹ انڈیکس ایک ادارہ ہے جو دنیا بھر کے پاسپورٹس کی رینکنگ کرتا ہے جس کی بنیاد یہ ہوتی ہے کہ اس پاسپورٹ کے حامل دنیا کے کتنے ملکوں میں بغیر ویزا کے جا سکتے ہیں یا انہیں آمد کے بعد ہوائی اڈے پر ہی ویزا جاری کر دیا جاتا ہے۔

سال 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے جاری ہونے والی اس ادارے کی فہرست کے مطابق جاپان اور سنگاپور کے پاسپورٹ مشترکہ طور پر دنیا میں طاقتور ترین ہیں اور ان کے مالک 192 ملکوں کا سفر پہلے سے ویزا لیے بغیر کر سکتے ہیں۔

دوسرا نمبر مشترکہ طور پر جرمنی اور جنوبی کوریا کو ملا ہے جن کے پاسپورٹ 190 ملکوں کے لیے کارگر ہیں، جب کہ فن لینڈ، اٹلی، لکسمبرگ اور سپین والے 189 ملکوں میں آسانی سے جا سکتے ہیں۔

فہرست میں افغانستان سب سے نیچے ہے، جس کے شہری صرف 26 ملکوں میں بغیر ویزا کے جھنجھٹ کے سفر کر سکتے ہیں اور چوتھا سب سے بدترین پاسپورٹ پاکستان کا ہے اور اس کے بعد شام، عراق اور افغانستان ہیں۔
یہ تینوں ملک حالیہ برسوں میں خانہ جنگی میں مبتلا رہے ہیں، ان کا کسی طور موازنہ پاکستان سے نہیں بنتا۔

لیکن بات یہیں پر ختم نہیں ہوتی۔ حیرت انگیز طور پر یمن، فلسطینی، صومالیہ اور لیبیا بھی پاکستان سے اوپر ہیں، جو سیاسی لحاظ سے پاکستان سے کہیں زیادہ انتشار کا شکار رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز