شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںپاکستانی کرکٹ ٹیمBPL میچ کیھلنے کیلئے بنگلہ دیش کوروانہ

پاکستانی کرکٹ ٹیمBPL میچ کیھلنے کیلئے بنگلہ دیش کوروانہ

کراچی (ہمگام نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش پریمیئرلیگ ایونٹ 5 جنوری سے شروع ہوگا، ڈھاکہ روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں راجشاہی کنگز ٹیم کیلئے منتخب محمد حفیظ اور محمد سمیع، سلہٹ سکسرز کا حصہ محمد عرفان اور سہیل تنویر، کومیلا وکٹورینز اسکواڈ میں جگہ بنانے والے عامر یامین شامل ہیں۔ ڈھاکہ روانگی کے موقع پر جہاز میں بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے طویل قامت پسر محمد عرفان نے کہا کہ پاکستانی کرکٹر کے طور پر دنیا بھر کی لیگز میں شرکت قابل فخر ہے، سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کے لیے پرجوش ہوں، بقول ان کے وقار یونس کی کوچنگ میں کھیلنے کا موقع ملنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔ بی پی ایل میں شاہد آفریدی اور شعیب ملک کو بھی شرکت کرنا ہے، دونوں آل راؤنڈرز بھی کومیلا وکٹورینز ٹیم میں شامل ہیں۔یاد رہے 1971 میں پاکستان آرمی نے بنگلہ دیش میں بنگالی قوم کی نسل کشی کرتے ہوئے 3,000,000 بنگالیوں کو بڑی بے رحمی سے قتل کیا تھا۔جس کے بعد ہندوستان جوکہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریہ اور ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے اس جنگ میں مداخلت کرنے کے بعد 93،000 پاکستانی فوجیوں نے انڈین آرمی کے سامنے 1971 کوسرنڈر کیا تھا۔ جنگ عظیم دوئم کے بعد یہ سب سے بڑا سرنڈر تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز