پاکستان آرمی وخفیہ اداروں کے ہاتھوں جنوری 2016
لاپتہ و شہید ہونے والے بلوچ فرزندوں کی فہرست
* رپورٹ : (ہمگام ادارہ) *
2 جنوری2016
مستونگ :پاکستانی فورسز کے ہاتھوں مستونگ سے حراست بعد لاپتہ دوکاندار
محمدشہی ولد محمد دین محمد رہائش بازیاب نہ ہوسکا۔
3جنوری2016:
تمپ:گومازی اور مختلف علاقوں میں فوجی بربریت دس سالہ طالب علم ساجد بلوچ ولد بہادر پاکستانی آرمی گولہ باری سے شہید ہوئے دس بلوچ فرزند کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا ۔جن میں پانچ بازیاب ہوگئے
5جنوری2016
اورماڑہ کے رہائشی تین سال قابل لاپتہ ہونے والے شہزاد ولد غلام رسول بازیاب ہوگئے
پنجگورکے علاقے چتکان سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد جن کی شناخت نہ ہوسکی
نصیرآباد :چھتر کے علاقے پولجی میں قابض فورسز نے دو بلوچ فرزندوں کو اغواء کیا جن کے نام
بیئرولد موال بگٹی اور رکیا ولد دل شاد بگٹی تاحال بازیاب نہ ہوسکے
6جنوری2016
پاکستانی آرمی کی جانب سے چمالنگ کے علاقے ھند،اوشا،سابند شاہین ،اور نرہڈی میں پاکستانی کی زمینی و فضائی کاروائی کئی جگہوں پہ ہلاکتوں کی بھی خدشات ظاہر کئے گئے،پاکستانی آرمی نے برکم کی جانب سے پیش قدمی کرتے ہوئے کئی جگہوں پہ بلوچ مالداروں کی گھروں کو جلانے اور مال مویشیوں کو لوٹنے کے ساتھ ساتھ کئی جگہوں پہ شدید فضائی بمباری بھی کی ،
7جنوری 2016
آواران کے علاقوں پیراندر ،زیلگ،قاسمی جو اور گورستانی میں پاکستانی آرمی کا آپریشن تین بلوچ فرزند اغواء جن کے نام ،،منجار دل پل ولد رمضان ،ملا محمد حسن اور گل محمدرہائش قاسم جو کو گرفتار کرکے لاپتہ کر دیا ۔
10 جنوری 2016
تمپ کے علاقے میں مارٹر گولہ پھٹنے دو بچے زخمی،تمپ میں فورسز کی جانب سے فائر کیے گئے
مارٹر گولہ پھٹنے سے 11سالہ بچہ منہاس اور 8سالہ نصرت زخمی ہوگئے۔
11جنوری 2016
ڈیرہ مراد جمالی سے سبی جاتے ہوئے دو موٹر سائیکل پر چار افراد پر پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے
ڈیرہ مراد جمالی کے ورڈنمبر ۸ کے محمد سیلمان ولد واحد بخش جبکہ وارڈ نمبر پانچ کے شاہنواز ولد کوڑا خان،عبدلغفار
زبیر خان ولد وزیر خان ،اور مختار خان لاپتہ ہوگئے۔
13جنوری2016
ہوشاپ کے علاقے شنزی ڈن عباس بازار پر پاکستانی آرمی نے بلوچ خواتین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس سے ایک بلوچ بیٹی زافران بلوچ زخمی ہوا پانچ بلوچ فرزندوں کو اغواء کیا ۔
۱۔ڈاکٹر برکت،۲۔اویز،۳۔علی مراد،۴۔عقیل،۵۔امیر بخش کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامنتقل کر دیا ۔
14جنوری 2016
تربت سے لاپتہ کیے گئے مسعود احمد ولد لال بخش بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے جبکہ ان کے ساتھ لاپتہ کیے گئے وہاب ولد خورشید ابھی تک لاپتہ ہیں ۔
15جنوری2016
حب میں غلام مصطفٰی بلوچ کے گھر پر فورسز کا چھاپہ،پاکستانی فورسز نے ان کو دیگر دو رشتہ داروں ،
عمر جان ،محمد اعظم سمیت حراست بعد لاپتہ کر دیا ۔
مشکے کے علاقے اوگار میں پاکستانی آرمی نے گوہر ولد عبدالعزیز کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا۔
16جنوری2016
جھاؤ کے علاقے قلاتک میں پاکستانی آرمی کی فائرنگ سے حسین ولد شفیع محمد شہید ہوئے۔
گودار شہر سے قابض پاکستانی آرمی نے واراث ولد مراد بلوچ کو اغواٗ کر کے جبری طور پر لاپتہ کر دیا
17جنوری 2016
تربت کے علاقے تجابان پہاڑی علاقوں سے تین لاشیں برآمد ہوئے جن کی شناخت
غنی جان ولد محمد رہائش ہیرونک ،نوشاد ولد صالح محمد رہائش ہیرونک ،ماسٹر مقصود رہائش ہوشاپ شہید ہوگئے۔
پنجگور اور واشک کے درمیانی پہاڑی سلسلے میں پاکستانی آرمی کا آپریشن اکرام عرف درویش شہید ہوا
19جنوری2016
پاکستانی آرمی کا مارگٹ اور اس کے اطراف میں آپریشن چار افراد کو گرفتار
کر کے لاپتہ کردیا جن کے نام معلوم نہ ہوسکے
20جنوری2016
پاکستانی آرمی اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے سوئی سے 15افراد کو گرفتارکرکے لاپتہ کر دیا ،جن کے نام معلوم نہ سوسکے۔
بارکھان کے علاقے میں قابض فورسز کا آپریشن 4بلوچ فرزند شہید ہوئے جبکہ تین بلوچ فرزند کو گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کر دیا ۔
21جنوری2016
قلات سے اغواء ہونے والے دو نوجوان تا حال غائب،خالق آباد کے رہائشی نوجوان
نصراللہ لانگو اور قلات کے رہائشی طارق لانگو جو کہ 15روز قبل اغواء ہوئے تھے۔
ڈیرہ بگٹی کے علاقے غازی نالہ سے تین لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد
جن کی شناخت
۱۔غبرو ولد مگم،۲۔لطیف ولد مندوست،۳ ۔علی مراد ولد ھوزوربخش بگٹی
۳۔عقل ولد ہوتوں بگٹی رہائش سوئی،ڈیربگٹی
آوارا ن کے علاقے جھاؤ سے ۳ جبکہ مارگٹ سے ایک شخص کو گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کر دیا
22جنوری2016
پاکستانی آرمی کا بیلہ میں آپریشن 8افراد گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کر دیا
15جنوری2016کو مشکے اوگار سے گوہر ولد عبدلعزیز کو اغواء کرکے 22جنوری کو
لاش تحصیلدار کے حوالے کر دیا گیا
23جنوری2016
پاکستانی آرمی کا نصیرآباد میں آپریشن تین بلوچ فرزند گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کردیا
جن کی شناخت
۱۔فیض محمد ولد تلا بگٹی،۲۔بھٹو ولد تلا بگٹی،۳۔منظور بگٹی ولد نیکو بگٹی رہائش نصیرآباد
25جنوری2016
سوراب کے علاقے گدر میں پاکستانی آرمی کاروائی نذیر بلوچ رہائش مشکے شہید
26جنوری2016
پسنی میں دو بلوچ فرزند وں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
شناخت:یوسف ولد یونس رہائش پسنی اغواء کا دن 31جنوری2013
حنیف بلوچ ولد گجیان رہائش کلانچ اغواء کا دن 10 فروری 2015
لسبیلہ کے علاقے وندر سے چار بلوچ فرنذوں کی لاشیں برآمد جن میں دو کی شناخت ہوگئی
مری قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں
شناخت:۱۔مندار کنچائی رہائش وندر ،۲۔خدا بخش ولد شیرانی مری
پسنی و گوادر سے تین بلوچ فرزند پاکستانی آرمی نے اغواء کیے
شناخت:بہار ولد باہوٹ رہائش پسنی ریک پوشت
ولی بخش ولد دین محمد رہائش پسنی ریک پوشت
گودار سے:شوکت ولد کلمیررہائش جان محمد بازار دشت گودار سے اغواء کیا تھا
27جنوری2016
۱۔بولان کے مختلف علاقوں میں جاری پاکستانی آرمی آپریشن گزشتہ تین دن سے بولان کے مختلف علاقو ں پیراسماعیل،مارواڑ،بزگر میں جاری فوجی آپریشن سے جہاں ایک طرف کئی گھروں کو لوٹنے کے بعد نذرآتش اور
فصلوں کو جلایاگیا۔کئی بلوچ فرزندوں کو پاکستانی آرمی کیامختلف علاقوں سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا جن نام معلوم نہ ہوسکے ۔
آواران کے علاقے لڈکی میں آپریشن 5بلوچ فرزندوں کو اغواء کر لیا
جن کی شناخت
۱۔امام بخش،۲۔مراد جان ،۳۔لال جان،۴۔غفوربلوچ
12سالہ بچہ سلام ولد مراد کو لاپتہ کر دیا ،رہائش آواران
28جنوری2016
۱۔بولان کے علاقوں سانگان ،جالڑی میں گھروں میں تلاشی و قیمتی اشیاء لوٹ مارکے بعد گھروں کو آگ لگا دیا
موٹر سائیکل اور دو عدد ٹریکٹر بھی اپنے ساتھ لے گئے،خواتین و بچوں کو اغواء کرنے کی دھمکی دی گئی ۔
۲۔کوئٹہ میں نذیر جمالدینی کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں ان کے ایک دوست کے ہمراہ لے گئے۔
۳۔پاکستانی آرمی نے سبی و مارگٹ دو افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کر دیا جن کے نام معلوم نہ ہوسکے
29جنوری 2016
ڈیرہ بگٹی کے علاقے اونچ پاکستانی آرمی کا آپریشن خواتین سمیت8بلوچ فرزندوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کر دیا
جن کی شناخت
۱۔جلمب ولد گہرام بگٹی،۲۔دلشاد ولد نورخان،۳۔علی مراد
۴۔سمرین نور خان ،۵۔زارہ خاتون علی مراد
۶۔سلماء بی بی بنت علی مراد،۷۔ایاز علی ولد علی مراد،۸۔سادیاں بنت علی مراد
30جنوری2016
تربت زراعت کالونی میں پاکستانی فورسز نے ایک بلوچ فرزند کو اغواء کر لیا
شناخت:سلمان ولد الہی بخش رہائش نظر آباد تمپ
کوئٹہ کے علاقے بلیلی سے پولیس کو چار افراد کی لاشیں ملی۔تاہم فوری طور پر لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی
لاشوں کو سول ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوا دیا ۔
مستونگ کے علاقے کلی دتو میں پاکستانی آرمی آپریشن 5بلوچ فرزند شہید
جن کی شناخت۔
۱۔ڈاکٹر منان بلوچ،۲۔ساجد بچوک ،رہائش آوارن
۳۔اشرف بلوچ،۴۔حنیف بلوچ،۵۔بابونوروز بلوچ رہائش مستونگ
31جنوری 2016
۱۔کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں قابض پاکستانی آرمی کا آپریشن تین افراد جابحق
تاہم فوری طور پر لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی لاشوں کو سول ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوا دیا ۔
۔تربت کے علاقے گھنہ پاکستانی آرمی چیک پوسٹ سے پاکستانی فورسز نے ایک بلوچ فرزند کو اغواء کر لیا
شناخت:نواز ولد مہراب رہائش خیرآباد