شنبه, جنوري 11, 2025
Homeخبریںپاکستان آرمی کی گاڑی دریائے سندھ میں گرنے سے کیپٹن سمیت4اہلکار ہلاک

پاکستان آرمی کی گاڑی دریائے سندھ میں گرنے سے کیپٹن سمیت4اہلکار ہلاک

حیدر آباد (ہمگام نیوزڈیسک) مانیٹرنگ نیوزڈیسک رپورٹ کے مطابق سندھ داسو کے قریب قابض پاکستانی فوج کی ایمبولینس دریائے سندھ میں گر گئی جس سے کیپٹن سمیت 4 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کوہستان کے علاقے داسو کے قریب پاکی فوج کے کانوائے میں شامل ایمبولینس دریائے سندھ میں گر گئی جس سے 4 اہلکار ہلاک ہو گئے جن میں ایک کیپٹن بھی شامل ہے۔ہلاک ہونے والوں میں کیپٹن صہیب،ڈرئیور افضل، سپاہی علی اور سپاہی عبدالسلام شامل ہیں۔پاکی فوج کی یہ کانوائے گلگت بلتستان جا رہا تھا۔پولیس کنٹرول روم داسو کوہستان کے مطابق لاشو کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز