دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںپاکستان افغانستان میں کبھی امن نہیں چاہتا:رازق اچکزئی

پاکستان افغانستان میں کبھی امن نہیں چاہتا:رازق اچکزئی

کابل ( ہمگام نیوز) افغانستان کے صوبے کندھار کے طاقتور پولیس چیف جنرل عبدالرازق اچکزئی نے افغان ٹی وی چینل’’ طلوع‘‘کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم نے تین ماہ قبل ہی انٹیلی جنس سربراہ کو کہا تھا کہ یہاں پہ معاملے بگڑ رہے ہیں پاکستان امن کوششوں کی آڑ میں افغانستان کی امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں لہذا ہمیں اس طرف متوجہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا گذشتہ 30 سالوں سے ہمارے لاکھوں لوگوں کو شہید ، زخمی اور بے گھر کیا گیا اس بدنامی کوپاکستان اپنے اوپر سے دور کرکے ہمارے اوپر تھونپنا چاہتا ہے کہ افغانستان میں جو کشت و خون ہوا ہے وہ ان کی آپسی جنگوں کی وجہ سے ہوا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ امن میں خیر ہے ، اللہ کرئے کہ ہمارے وطن امن آجائے یہاں ،لیکن ایک بات واضح ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن نہیں چاہتا ،پاکستان کے ساتھ امن کی باتین کرنااور اس پہ بھروسہ کرنا وقت کا ضیاع ہے، کیونکہ امن کی باتوں کے بعد گذشتہ چھ ماہ سے ہم ایک بہت بڑے جنگ کا سامنا کررہے ۔اور اس کی وسعت و شدت جو کہ جنوب سے شمال کی طرف منتقل ہوا یہ ہماری وہی کمزوری ہے کہ ہماری حکومت نے پاکستان پہ بھروسہ کیا ، کیونکہ جنگ پہلے پانچ صوبوں میں تھا ، پاکستان پہ امن کی خاطربھروسہ کرنے کے بعد اب پندرہ صوبوں میں جنگ ہورہا ہےجبکہ دوسری طرف آج افغانستان میں مختلف صوبوں میں پرتشدد واقعات میں سیکورٹی فورسز اہلکاروں کے ساتھ کئی عام شہری ہلاک و زخمی ہوئیں ہیں ، صوبہ زابل میں ایک طاقتور بم دھماکے میں آکری اطلاعات تک 68لوگ زخمی ہوئیں جبکہ کندھار صونے میں تین پولیس اہلکار بھی شدت پسندوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں ہلاک ہوئیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز