یکشنبه, نوومبر 17, 2024
Homeخبریںپاکستان اور اسرائیل کے درمیان بیک ڈور ڈپلومیسی جاری ہے، ڈاکٹر اللہ...

پاکستان اور اسرائیل کے درمیان بیک ڈور ڈپلومیسی جاری ہے، ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ

آواران (ہمگام نیوز) بی ایل ایف کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے سوشل میڈیا کے مائیکرو بلاگنگ سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے تازه بیان میں یه انکشاف کرتے ہوئے کہا هے که 1980 کی دہائی میں ایک تجربہ کار آزادی پسند بلوچ رہنما جنوبی فرانس میں مقیم تھے لیکن اسرائیل نے اس کی شدید مخالفت کی تھی۔

ڈاکٹر نے اپنے حیرانگی ظاہر کرتے هوئے سوال کیا هے که اسرائیل اور پاکستان کے درمیان کیا تعلقات ہیں؟

ڈاکٹر کا مزید کہنا هے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کا مبینہ طور پر مرحومہ بے نظیر بھٹو کو ان کے قتل کے بارے میں متنبہ کرنا ، اسرائیلی وزیر خارجہ کی ترکی میں مشرف کے ساتھ مصافحہ کرنا اور حتیٰ کہ اسرائیلی فوج کا پاکستان میں گوریلا کیمپوں میں افغان مجاہدین کی تربیت کرانا ایسے حقیقت ہیں کہ جنہیں مزید تصدیق کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ضیاء دور کے بعد سے ہی پاکستان اور اسرائیل کے درمیان بیک ڈور ڈپلومیسی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز