سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںپاکستان دہشتگردوں کیلئے ڈزنی لینڈ ہے،جہاں دہشتگرد چھٹیاں منانے اور صحت یابی...

پاکستان دہشتگردوں کیلئے ڈزنی لینڈ ہے،جہاں دہشتگرد چھٹیاں منانے اور صحت یابی کیلئے جاتے ہے: بلوچ رہنما حیربیارمری

پاکستان دہشتگردوں کیلئے ڈزنی لینڈ ہے،جہاں دہشتگرد چھٹیاں منانے اور صحت یابی کیلئے جاتے ہے: بلوچ رہنما حیربیارمری

لندن ( ہمگام نیوز ) بلوچ آزادی پسند رہنما فری بلوچستان موومنٹ کے صدر حیربیار مری نے سوشل میڈیا کے مائیکرو بلاگنگ سائیٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا پاکستانیوں کی طرف سے ہمیشہ اسی طرح بے وقوفی کی اظہار ہوتی ہے کہ جی بلوچ دھشت گرد ہیں جبکہ ہم صرف قبضہ کرنیوالوں سے اپنی سرزمیں کا دفاع کر رہے ہیں۔ کوئی بھی باعزت قوم ایسا ہی کرے گی۔ درحقیقت پاکستان خود تمام دہشت گردوں کے لئے ایک ڈزنی لینڈ ہے جہاں یہ دھشت گرد چھٹیاں گزارنے اور صحت یابی کے لئے وہاں جاتے ہیں۔

اور اسکے علاوہ اپنے قیام کے دوران یہ دہشت گرد وہاں مفت کی دھشت گرد کاروائی کرنے کی تربیت بھی حاصل کرتے ہیں اور نہ صرف یہ بلکن چیک آوٹ ہونے کے بعد انہیں خودکش جیکٹ بھی مل جاتی ہے۔ سچی بات یہ ہے کہ پاکستان تمام دہشت گردوں کی ماں ہے۔انھوں نے اپنے ٹوئیٹ میں (آزاد بلوچستان اور بلوچستان پاکستان نہیں ہے! ) کا ہیشٹیگ بھی استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز