پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںپاکستان سرحد پر فوج بڑھانےاورغیر قانونی طور سرحد عبور کرنے کی روک...

پاکستان سرحد پر فوج بڑھانےاورغیر قانونی طور سرحد عبور کرنے کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے:ایرانی جنرل

اسلام آباد(ہمگام نیوز ڈیسک ) ایران کے اعلی فوجی حکام نے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کرکے پاکستان کے اعلی فوجی حکام کو گذشتہ دنوں اغواء ہونے والے ایرانی فوجیوں کی بازیابی کے لیے گزارش کی. ایران کے فوجی کمانڈر میجر جنرل محمد حسین باغری نے پاکستانی فوج کے جرنل قمر باجوہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انھیں ایرانی مغوی فوجیوں کی بازیابی کے لیے کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا. یاد رہے کہ 16 اکتوبر کو مغربی ایرانی مقبوضہ بلوچستان میر جاوا سے عسکریت پسندوں نے 2 آفیسر سمیت 14 فوجیوں کو ان کے کیمپ سے اغواء کرکے لے گئے تھے انکی اغواء کی ذمہ داری جیش العدل نامی مسلح تنظیم نے قبول کی تھی اور اب تک ان قیدیوں کے حوالے سے انکی جانب سے کوئی شرائط پیش نہیں کی گئی ہے. باڈر سیکورٹی کے حوالے سے گذشتہ سال دونوں ملکوں کے فوجی سربراہان نے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے دشمنوں کی سرکوبی معلومات کا تبادلہ و باڈر کو دونوں ملکوں کے لیے محفوظ بنانا تھا ایرانی جرنل نے پاکستانی فوج کے سربراہ کو گذشتہ ہوئے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جلد از جلد اپنے سرحد میں مغوی ایرانی فوجیوں کی بازیابی کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرے تاکہ دونوں ملکوں کے بیچ بھائی چارگی کا رشتہ قائم رہے۔
جبکہ ایرانی میڈیا نے بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں سے ایرانی گارڈز جلد بازیاب ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز