چمن (ہمگام نیوز) ڈیورنڈ لائن متنازعہ سرحد پر پاکستان اورافغان طالبان کے درمیان تنازعہ کے باعث آج تیسرے روز بھی مکمل بند رہا تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت مکمل طورپر بند رہی مسافروں کی بڑی تعداد دونوں جانب پھنسی ہوئی ہے شہرمیں بے روزگاری کی انتہا میں مزید اضافہ
تفصیلات کے مطابق ڈیورنڈ لائن متنازعہ سرحد پر پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان گزشتہ دنوں کے تنازعہ کے بعد آج تیسرے روز بھی مکمل بند رہا متنازعہ سرحد پر افغان طالبان اور پاکستانی فورسز آمنے سامنے طالبان اور پاکستانی فورسز کے درمیان گزشتہ روز فلیگ میٹنگ بھی ہوئی جس میں جنگ بندی پر اتفاق تو کیا گیا تاہم تنازعہ حل نہ ہوسکا جس کیلئے مزید بات چیت کرنے پر زور دیاگیا اور متنازعہ سرحد کے کھلنے کے انتظار میں عام عوام بے یار ومددگار پڑے ہوئے ہیں سرحد کی بندش کے باعث تجارتی سرگرمیوں کی بندش سے چمن شہرمیں ایک مرتبہ پھر بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوگیاہے جس سے چمن شہرمیں امن وامان کی صورتحال ایک مرتبہ پھر خراب ہونے کااندیشہ ہے کیونکہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں تاجر افغانستان کے سرحدی علاقے ویش منڈی روزگار کیلئے جاتے تھے