Homeخبریںپاکستان محفوظ ملک نہیں ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

پاکستان محفوظ ملک نہیں ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

نوئس (ہمگام نیوز)انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان اور بنگلہ دیش کو ’محفوظ ملک‘ قرار دینے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ ایمنسٹی نے شمالی افریقی ممالک کو محفوظ قرار دیے جانے کے فیصلے پر بھی تنقید کی ہے۔دنیا بھر میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشل نے یورپی یونین کے رکن ممالک کے مابین پاکستان اور بنگلہ دیش کو ’محفوظ ریاستوں‘ کی فہرست میں شامل کیے جانے کے بارے میں جاری بحث کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنوبی ایشیائی ریاستیں کسی بھی طور پر ’محفوظ ممالک‘ نہیں ہیں۔سالانہ اجلاس آج سولہ مئی بروز پیر جرمنی کے شہر نوئس میں اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ترجمان گابی شٹائن نے یورپی یونین اور جرمنی سے مطالبہ کیا کہ وہ مہاجرین اور تارکین وطن کو بہتر تحفظ فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات کریں۔ایمنسٹی کی ترجمان کا کہنا تھا، ’’سیاسی پناہ حاصل کرنے کا حق بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہوتا ہے لیکن پناہ کا حصول موجودہ دور میں بدستور مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔‘‘انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی جرمن شاخ کے اس سہ روزہ اجلاس میں ترکی اور یورپی یونین کے مابین طے پانے والے متنازعہ معاہدے پر ایک بار پھر شدید تنقید کی گئی اور اسے ’انسانی حقوق سے متصادم‘ قرار دیا گیا۔علاوہ ازیں یورپی یونین کی جانب سے نام نہاد ’محفوظ ممالک‘ سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں کی جلد از جلد ان کے آبائی ملکوں کو واپسی کے فیصلے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

Exit mobile version