سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںپاکستان میں بے گناہ لوگوں کو اُٹھا کر غائب کرنا کہاں کی...

پاکستان میں بے گناہ لوگوں کو اُٹھا کر غائب کرنا کہاں کی انصاف ہے: لواحقین

خضدار (ہمگام نیوز) لاپتہ بلوچ اسیران سعد اللہ بلوچ، کبیر بلوچ، مشتاق بلوچ، عطاء اللہ بلوچ، عنایت اللہ چنگیز بلوچ، شمس بلوچ کے لواحقین نے کہا ہیکہ خواتین، بچے، بزرگ اور نوجوان رمضان کے بابرکت مہینے میں سحری اور افطاری کے اوقات میں لاپتہ بلوچ اسیران کے بازیابی اور شہیداء وطن کی بلند درجات کے لئے خصوصی دُعا کا اہتمام کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ نام نہاد اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بے گناہ لوگوں کو اس طرح غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے اُٹھا کر غائب کرنا کہاں کی انصاف ہے۔ اس عمل کی نہ اسلام اجازت دیتا ہے اور نہ ہی جمہوریت اس سے یہ بات واضع ہیکہ نہ یہ ملک اسلامی ہے نہ ہی جمہوری ہے۔ اسلام اور جمہوریت کا لبادہ اُوڑھ کر بلوچ سمیت دیگر مظلوم اقوام کی سرزمین پر قابض ہوکر اُنکی حقوق اور آزادی کو بزور طاقت غصب کرچکے ہیں اور ہزاروں کے تعداد میں لوگوں کو لاپتہ اور شہید کردئیے ہیں اور اس بابرکت مہینے میں بھی ظلم و بربریت کا سلسلہ جارہی ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ انتخابات سے قبل تمام پارٹیاں لاپتہ افراد اور شہیداء کے نام پر ووٹ بٹور کر منتخب ہوتے ہیں اور بعد یہی پارٹیاں شہیداء اور اسیران کے قربانیوں پر سودا بازی کرکے اقتدار حاصل کرکے اُنھیں اگلے پانچ سال تک بھول جاتے ہیں بلکہ اپنی انتخابی کمپین کے لئے ریاست سے ملکر مزید نوجوانوں کو اغواء اور شہید کرواتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بلوچ خواتین، بچے، بزرگ اور نوجوان اپنے لاپتہ فرزندوں اور بھائیوں کی باحفاظت بازیابی کے لئے سحری اور افطاری کے اوقات خصوصی دُعا کریں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز