Homeخبریںپاکستان میں سیلاب سے زیادہ ڈینگی، ہیضہ اور ملیریا جانیں لے سکتا...

پاکستان میں سیلاب سے زیادہ ڈینگی، ہیضہ اور ملیریا جانیں لے سکتا ہے ـ اقوام متحدہ

نیویارک ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریسں نے دنیا سے پاکستان کو پھر موسمیاتی انصاف دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہیضہ ، ملیریا اور ڈینگی سیلاب سے زیادہ جانیں لے سکتا ہے ۔
اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھاکہ پاکستان صحت عامہ کی تباہی کے دہانے پر ہے، اب ہیضہ ، ملیریا اور ڈینگی بخار سیلاب سے کہیں زیادہ جانیں لے سکتا ہے ۔
80 فیصد کاربن خارج کرنے والے مغربی ممالک سے انہوںنے کہاکہ پاکستان سنگین بحران کا شکار ہے ، مددکرنا مغرب کی اخلاقی ذمہ داری ہے ، اس بار یہ پاکستان ہے ، کل یہ دوسرے ملک اور دوسری کمیونٹیز میں سے کوئی بھی ہو سکتا ہے۔ ،

Exit mobile version