کراچی(ہمگام نیوزڈیسک)تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود پاک بھارت موجودہ کشیدہ حالات کے پیش نظر مزید ایک روز کیلئے بند رہے گی، کل دوپہر 1 بجے تک دوبارہ کھول دیے جانے کا امکان ہے ، سول ایوی ایشن اتھارٹی CAA نے فضائی حدود کو مزید ایک روز کیلئے بند رکھنے کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود کو مزید ایک روز کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
اس ضمن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کو پانچ مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان کا فضائی آپریشن 5مارچ دن ایک بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چار مارچ تک فضائی آپریشن بند کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق کچھ دن پہلے عالمی جہاز رانی پر نظر رکھنے والے ادارہ 24 فلائٹ راڈار نے اپنی سوشل میڈیا ٹویٹر اکاؤنٹ سے پاکستانی زرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود عالمی جہازوں کیلئے مزید 3 دن کیلئے بند رہے گا یوروکنٹرول کے مطابق روزانہ 400 جہاز پاکستان کے فضائی حدود کو گریز کرتے ہوئے ایران ، جارجیا، آزربائیجان اور جنوبی انڈیا کے راستے سے اپنی منزلوں کی جانب پہنچ جاتے ہیں۔ ایوی ایشن کے تجزیہ نگار جیفری تھامس کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی فضائی حدود ایک بہت بڑی انٹرنیشل فضائی کوریڈور ہے جہاں اس روٹ کی بندش کی وجہ سے تمام ایرلائنز کو کئی ملین ڈالرز کانقصانات ہو رہا ہیں ۔