Homeخبریںپاکستان نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بند نہیں کیاتودوبارہ سرجیکل اسٹرائیک کرسکتے...

پاکستان نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بند نہیں کیاتودوبارہ سرجیکل اسٹرائیک کرسکتے ہے:ڈپٹی چیف آف انڈین آرمی

نیو دہلی (ہمگام نیوز ڈیسک) انڈین آرمی کے ڈپٹی آرمی چیف نے پاکستان پرایک بار پھر سرجیکل اسٹرائیک حملہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان کی طرف سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بند نہیں کیا گیا تو انڈین آرمی دوبارہ سرجیکل اسٹرائیک کرسکتی ہے۔
انڈین نجی ٹیلی ویژن کے مطابق انڈین ملٹری اکیڈمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی فوج کے ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل دیوراج انبو نے کہا کہ ہماری فوج سرحد پردہشت گردانہ ٹھکانوں پرسرجیکل اسٹرائیک کرکے اپنی طاقت کا احساس پہلے ہی کراچکی ہے اوراگر ہمیں چیلنج دیا تو ہم دوبارہ ایسا کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔فوجی اہلکاروں میں خواتین کو لڑاکوکرداردینے کے سوال پرڈپٹی آرمی چیف نے کہا کہ اس متعلق مختلف پہلووں پرغوروخوض کیا جارہا ہے کیونکہ پاکستان اورچین سے متصل سرحدوں پرحالات ملک کے باقی حصوں سے کافی الگ ہیں۔

Exit mobile version