دوشنبه, مارچ 9, 2026
Homeخبریںپاکستان نے دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ بنانے کی اجازت دی...

پاکستان نے دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ بنانے کی اجازت دی ہے: امریکہ

واشنگٹن( ہمگام نیوز) امریکی محکمہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کابل کے دعوے کی حمایت بھی کی کہ فاٹا میں موجود محفوظ پناہ گاہیں ہی دہشت گردوں کو افغانستان میں حملے کرنے کا موقع فراہم کررہی ہیں۔مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کو اس بات کو سمجھنا چاہیئے کہ افغانستان کی سیکیورٹی پاکستان اور بھارت کی بھی سیکیورٹی ہے، یہ تینوں ممالک آپس میں جڑے ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تینوں کو ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔یہ تبصرہ افغان پارلیمنٹ کے باہر ہونے والے جڑواں دھماکوں کے بعد سامنے آیا جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے، قندھار میں ہونے والے ایک اور دھماکے میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جمعہ محمد عبداللہ الکعبی کے ساتھ ساتھ کئی سفیر بھی زخمی ہوئے تھے۔دھماکوں کے فوراً بعد کابل میں حکومتی ترجمان نے بتایا تھا کہ دہشت گرد جب چاہے افغانستان میں حملہ کرسکتے ہیں کیونکہ پاکستان نے انہیں فاٹا میں محفوظ پناہ گاہیں قائم رکھنے کی اجازت دی ہے۔صحافی کے اس سوال پر کہ کیا واشنگٹن کابل کے الزام کی حمایت کرتا ہے، مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ اس سوال کا مختصر جواب ‘ہاں’ ہے۔

مارک ٹونر نے کہا کہ ہم بہت واضح انداز میں عوامی سطح میں کہہ چکے ہیں کہ پاکستان ان گروہوں کو محفوظ مقام نہ فراہم کرے، جو افغانستان میں حملے کرسکتے ہیں یا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز