نیویارک(ہمگام نیوزڈیسک) FATF کا پاکستان سے ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ، ایف اے ٹی ایف نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر بہت کم پیشرفت کی ہے اورابھی چار مراحل پر کام ہونا باقی ہے۔
منی لانڈرنگ سے متعلق کاغذوں تک قوانین تو بنائے گئے ہیں لیکن ان پر عمل درامد نہیں ہو رہا۔ ایف اے ٹی ایف کا مزید کہنا ہے کہ اگر پاکستان نے ٹھوس اقدامات نہ اٹھائے تو پاکستان کو مزید معاشی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلے ہی پاکستان کو معاشی پابندیوں کا سامنا ہے لیکن اب اقوامِ متحدہ کے ادارے نے پاکستان کو دوبارہ خبر دار کیا ہے کہ پاکستان نے اگر منی لانڈرنگ روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات نہ کیے اور کمزوری دکھائی تو پاکستان کو مزید سخت معاشی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بات پاکستان کو پہلی بار نہیں کہی گئی بلکہ پہلے بھی پاکستان کو خبردار کیا جاتا رہا ہے کہ اگر پاکستان نے باقی چار مراحل پر عمل درآمد نہ کیا تو اس پر معاشی پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔