دہلی ( ہمگام نیوز ڈیسک) بھارت کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،
وزیر اعظم نریندر مودی نے یوں تو پاکستان کا نام نہیں لیا تاہم پڑوسی ملک کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ”کچھ لوگوں نے صرف بھارت کو ہی نہیں بلکہ دیگر پڑوسی ملکوں کو بھی دہشت گردی سے تباہ کررکھا ہے۔ بنگلہ دیش اور افغانستان دہشت گردی سے لڑ رہے ہیں۔ سری لنکا میں بھی چرچ میں بے گناہ لوگوں کو مار دیا گیا۔“وزیر اعظم مودی نے مزید کہا،”آج دنیا میں کہیں بھی دہشت گردی کا واقعہ ہوتا ہے تو ایسے میں بھارت خاموش تماشائی نہیں بنا رہے گا۔ بھارت دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔ دہشت گردی کو تحفظ فراہم کرنے والے اور ان کی حمایت کرنے والوں کو بے نقاب کیا جانا چاہیے۔ دہشت گردی کے خطرے سے لڑنے کے لیے دنیا کے تمام
ملکوں کومل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔“
انہوں نے افغانستان کے عوام کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا، ”میں لال قلعہ کی فصیل سے افغانستان کے عوام کو 100ویں یوم آزادی پر مبارک باد دیتا ہوں۔“