Homeخبریںپاکستان نےIMFکے4بڑےمطالبات میں سے2مان لیئے

پاکستان نےIMFکے4بڑےمطالبات میں سے2مان لیئے

اسلام آباد(ہمگام نیوز ڈیسک) پاکستان نے بیل آؤٹ پیکج کیلئے IMF کے بجلی مہنگی کرنے سمیت 2 مطالبات کو تسلیم کرلیا۔بیل آؤٹ پیکج کیلئے ہونے والے کانفرنس مذاکرات میں پاکستان نے آئی ایم ایف کے 4 بڑے مطالبات میں سے 2 پر اتفاق کرلیا ہے۔ IMF نے روپے کی قدر کے تعین کے حوالے پاکستانی مؤقف پراتفاق کیا ہے جس کے مطابق روپے کی قدر کنٹرول کرنے کے پاکستان کی پالیسی جاری رہیگی جب کہ پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے IMF کا مطالبہ تسلیم کرلیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ ریوینیو وصولیوں کے ہدف کے بارے میں پاکستان نے IMF کامطالبہ تسلیم نہ کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ رواں مالی سال ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4400 ارب سے نہیں بڑھایاجائے گا جب کہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا تھا کہ پاکستان رواں مالی سال ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4700 ارب روپے تک لے جائے۔IMF نے مطالبہ کیا تھا کہ بینکوں کے قرضوں پرشرح سود 13 فیصد تک بڑھائی جائے تاہم پاکستان نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں کے قرضوں پرشرح سودمیں اضافہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ایسے اقدامات پاکستانی معیشت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہونگے۔ IMF کے وفدکاجنوری کے پہلے ہفتے میں پاکستان کادورہ متوقع ہے، IMF وفد کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں وڈیو کانفرنس پر مذاکرات ہونگے۔

Exit mobile version