واشنگٹن (ہمگام نیوزڈیسک) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کے رپورٹس کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے پاکستان کا مالی خسارہ 28 سالوں میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا بجٹ خسارہ تقریبا تین دہائیوں میں سب سے زیادہ ہو گیا۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے بیل آؤٹ پروگرام کے پہلے سہ ماہی جائزوں سے قبل مالی نقصانات کو کم کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔وزارت خزانہ کے جاری کردہ عارضی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2018-19 کا مالیاتی آپریشن جاری کردیا جس کے مطابق گذشتہ برس بجٹ خسارہ 8.9 فیصد ریکارڈ کیا گیا ،بجٹ خسارہ 28 سال کی بلند ترین سطح پر ہے جو کہ حکومت کے لیے ایک بڑی ناکامی ہے۔ آئی ایم ایف سے 6 بلین ڈالر قرض کے لئے پاکستان کو قرض کی شرائط کے تحت جولائی میں شروع ہونے والے مالی سال میں حکومتی ریونیو میں 40 فیصد سے زیادہ اضافہ کرنا ہوگا۔
اگر حکومت کے ریونیو حاصل کرنے کا ہدف ضائع ہونے کا رجحان اسی طرح جاری رہا تو آئی ایم ایف سے پاکستان کا قرض خطرے میں پڑ سکتا ہے۔بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ کراچی میں عارف حبیب لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ریسرچ سمیع اللہ طارق نے کہا ہے کہ پاکستان کا اس ہدف کو پورا کرنا بہت مشکل کام لگتا ہے۔اگر حکومت اس ٹارگٹ کو مکمل نہ کر سکی تو منی بجٹ میں مزید ٹیکسز لگنے کا امکان ہے۔
تاکہ آئندہ آئی ایم ایف کے سہ ماہی جائزے پر پورا اترا جا سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نان ٹیکس ریونیو میں 98 فیصد کمی کی وجہ سے حالیہ سہ ماہی میں مجموعی آمدنی میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔خیال رہے کہ وزارت خزانہ نے مالی سال 2018-19 کا مالیاتی آپریشن جاری کردیا جس کے مطابق گذشتہ برس بجٹ خسارہ 8.9 فیصد ریکارڈ کیا گیا ،بجٹ خسارہ 28 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔
ایک بیان میں وزارت خزانہ نے کہاکہ جولائی سے جون تک کل آمدن 4 ہزار 900 ارب روپے سے زائد رہی ،گذشتہ مالی سال کل ٹیکس آمدن 4473 ارب روپے رہی ۔ وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت نے 4071 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا ،صوبوں نے 401 ارب روپے کے ٹیکس اکٹھے کئے۔ وزارت خزانہ کے مطابق نان ٹیکس آمدن کی مد میں 427 ارب روپے موصول ہوئے ،2018-19 میں 8345 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کیے گئے ۔وزارت خزانہ کے مطابق سود کی ادائیگیوں پر 2091 ارب روپے خرچ کیے گئے ،دفاع پر 1146 ارب روپے خرچ کیے گئے ،گذشتہ برس بجٹ خسارہ 3444 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ۔وزارت خزانہ کے مطابق بیرونی وسائل سے 416 ارب اور اندرونی ذرائع سے 3028 ارب روپے کا قرض لیا گیا ہیں ۔