چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںپاکستان کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنی چائیے:سابق فوجی جنرل پرویز...

پاکستان کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنی چائیے:سابق فوجی جنرل پرویز مشرفپاکستان کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنی چائیے:سابق فوجی جنرل پرویز مشرفپاکستان کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنی چائیے:سابق فوجی جنرل پرویز مشرف

دبئی(ہمگام نیوز ڈیسک) پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے چاہئیں۔ سابق صدر نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ انہوں نے اپنے دورِ حکومت میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے بہت کچھ کام کیا تھا۔
دبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں سابق صدر نے کہا کہ ”پاکستان اگر تھوڑی سی بھی کوشش کرے تو اسرائیل سے تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں”۔
ان کے بقول، ”پاکستان اسلامی دنیا کا ایک مضبوط اور بڑا ملک ہے؛ اور اسرائیل سمجھتا ہے کہ اگر اس کے پاکستان سے تعلقات اچھے ہوجائیں تو اس کے اثرات پوری مسلم دنیا پر پڑیں گے”۔
پاکستان میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی استواری ایک حساس موضوع رہا ہے جس پر بات کرنے سے گریز کیا جاتا تھا۔ لیکن، سعودی عرب سمیت پاکستان کے کئی اتحادی عرب ملکوں کے اسرائیل کے ساتھ مبینہ رابطوں کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد اب پاکستان میں بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے حق میں کھلم کھلا آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز