جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںپاکستان کو تاریخ کے سب سے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے:عمران...

پاکستان کو تاریخ کے سب سے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے:عمران خان

اسلام آباد(ہمگام نیوز ڈیسک )پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب روانگی سے قبل برطانوی نشریاتی ادارے کو اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم اپنے ملک کی معیشت کی بہتری کیلئے سعودی عرب سے قرض لینے کے خواہش مند ہیں،ہمارے ملک کو تاریخ کے سب سے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے، ہمارے پاس اس وقت بمشکل دو تین ماہ سے زیادہ کے زرمبادلہ کے ذخائر نہیں۔ اس وقت 21 کروڑ عوام کا ملک تاریخ کے بدترین قرض و معاشی بحران کا شکار ہے’۔عمران خان نے مزید کہا کہ ‘دوست ممالک یا آئی ایم ایف سے قرض لیے بغیر کوئی بھی دوسرا چارہ نہیں، اگر قرض نہ لیا تو زرمبادلہ کے ذخائر اتنے بھی نہیں کہ ہم مزید دو تین ماہ اپنی درآمدات کی ادائیگی کرسکیں’۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے آئی ایم ایف اور دوست ممالک دونوں سے قرض لینے کی ضرورت ہوگی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں منعقدہ اس سرمایہ کاری کانفرنس میں 90 ممالک سے 3 ہزار 800 مندوب شرکت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز