پنج‌شنبه, می 16, 2024
Homeخبریںپاکستان کو دہشت گردی کی کفیل ریاست قرار دیا جائے‘

پاکستان کو دہشت گردی کی کفیل ریاست قرار دیا جائے‘

واشگٹن (ہمگام نیوز)امریکہ کے دو قانون سازوں نے کانگریس میں بل پیش کیا ہے جس میں پاکستان کو ’دہشت گردی کی کفیل ریاست‘ قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔یہ بل ٹیکسس سے تعلق رکھنے والے ممبر کانگریس ٹیڈ پو اور کیلیفورنیا سے منتخب ہونے والے ممبر ڈینا روہرابیچر نے پیش کیا۔یہ بل ایسے وقت میں پیش کیا گیا ہے جب وزیراعظم پاکستان نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے لیے امریکہ میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ کانگریس کے ممبر ٹیڈ پو ہاؤس کمیٹی برائے دہشت گردی کے چیئرمین بھی ہیں۔ٹیڈ پو کا کہنا ہے پاکستان ایک ’ناقابل اعتماد اتحادی‘ ہے اور الزام عائد کیا کہ وہ کئی سالوں سے امریکہ کے دشمنوں کی امداد کرتا آیا ہے۔
’اسامہ بن لادن کی پرورش سے لے کر حقانی نیٹ ورک سے اس کے تعلقات جیسے ثبوت اس بات کے لیے کافی ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کس کے ساتھ ہے اور یقیناً وہ امریکہ نہیں ہے۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ اس بل کی وجہ سے اوباما انتظامیہ کو اس سوال کا باضابطہ طور پر جواب دینا ہو گا۔’وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کی امداد بند کردی جائے اور اسے دہشت گردی کی امداد کرنے والی ریاست قرار دے دیا جائے۔‘ہاؤس کمیٹی برائے دہشت گردی کے چیئرمین کاکہنا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما کو بل پاس ہونے کے 90 دن کے اندر اندر اس حوالے سے رپورٹ جاری کریں کہ آیا پاکستان نے ’عالمی دہشت گردی‘ کی مدد کی ہے یا نہیں۔’اس کے 30 دن بعد وزیر خارجہ کو ایک رپورٹ پیش کرنی ہو گی جس میں یہ بتایا جائے کہ آیا پاکستان دہشت گردی کی امداد کرنے والی ریاست ہے یا اس بات کی تفصیلی وضاحت پیش کی جائے کہ پاکستان دہشت گردی کی امداد کرنے والی ریاست کی قانونی شرائط پر کیوں پورا نہیں اترتا۔‘

یہ بھی پڑھیں

فیچرز