لندن(پریس ریلیز) فری بلوچستان موومنٹ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایف بی ایم کے صدر حیربیار مری کی سربراہی میں فری بلوچستان موومنٹ کی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بلوچستان کے علاقائی اور خطے کی بدلتی ہوئی حالات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کی طرف سے مقبوضہ بلوچستان میں ظلم و جبر، انسانی حقوق کی شدید پامالی، بچوں سے لیکر بزرگ بلوچوں کی قتل سمیت پاکستانی قابض ریاست کی بلوچ قوم کے خلاف سازشوں اور حکمت علمی پر بحث کیا گیا۔ اجلاس میں عہدےداروں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچ قومی تحریک کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھا کر دشمن بلوچ قومی مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ ایف بی ایم کی کابینہ میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیاگیا کہ فری بلوچستان موومنٹ قابض ریاست کو شکست دینے اور بلوچ قوم کی نجات کے لیے دوسرے آزادی پسند تنظیموں کے ساتھ ایک بار پھر باہمی تعاون اور اشتراک عمل کی کوششیں کرے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کے فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے فری بلوچستان موومنٹ کے صدر حیربیار مری نے ایک خصوصی نمائیندہ کمیٹی تشکیل دیا ہے جو کہ جلد ہی پاکستانی مقبوضہ بلوچستان میں متحرک آزادی پسند تنظیموں کے ساتھ رابطہ کرے گی۔