Homeخبریںپاکستان کو قرضے کیلئے امریکہ کے ساتھ مل کر افغان امن عمل...

پاکستان کو قرضے کیلئے امریکہ کے ساتھ مل کر افغان امن عمل میں ساتھ دینا ہوگا:IMF

اسلام آباد (ہمگام نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (IMF ) نے قرض کی فراہمی کیلئے پاکستان کو بلیک میل کرنا شروع کردیا، قرض کی فراہمی امریکی رضامندی سے مشروط کردی، افغان مسئلے پر امریکہ کا ساتھ نہ دینے پر قرض نہ دینے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کی فراہمی کیلئے مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض دینے کے حوالے سے شرائط امریکہ کی منظوری سے مشروط کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی انتظامیہ نے آئی ایم ایف کی ڈوریں ہلانے شروع کردی ہیں۔ امریکہ نے پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کے لیے سخت شرائط رکھ دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو افغان مسئلے پر امریکہ کا ساتھ دینا ہوگا ورنہ پاکستان کو قرضہ نہ دینے کی دھمکی دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو افغانستان میں پائیدار امن کے لیے امریکہ کا ساتھ دینے اور تعاون کرے ، جبکہ اعلی امریکی حکام نے پاکستان کو پیغام پہنچا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرضے کے لیے چند شرائط پوری کرنا ہوگی جبکہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرضے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر بھی کام کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکی شرائط پر پورا اترنے کے لیے کوششیں شروع کردی ہی۔
آئی ایم ایف میں امریکہ کا اثرو رسوخ سب سے زیادہ ہے جس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ آئی ایم ایف میں 60 فیصد فنڈز امریکہ کی جانب سے فراہم کیے جاتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کو انتہائی غور سے دیکھ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے 8 ارب ڈالرز تک کا قرضہ مانگ رہا ہے۔ پاکستان کے وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 جنوری تک پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرضہ مل جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان نے پہلے ہی آئی ایم ایف کی شرائط کی مطابق روپیہ کی قدر کم کرکے ڈالر کی قیمت بڑھا دی ہے۔ جبکہ بجلی گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ حکومت کے ان اقدامات کی وجہ سے پاکستان میں مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان حکومت نے پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے بھی اقدامات کرنا شروع کردیے ہیں۔

Exit mobile version