Homeخبریںپاکستان کی اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور...

پاکستان کی اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق عالمی دہشت گردی کے سرغنہ و قبضہ گیر ریاست پاکستان کی قومی اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے۔

زرائع کے مطابق پیر کو پاکستان کے قومی اسمبلی کا اجلاس اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا جس میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسرائیلی حملوں کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طورپر منظو رکرلیا۔

قراداد کے مطابق پاکستانی ایوان فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی مخالفت کرتا ہے، فلسطینیوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے، اسرائیلی مظالم پر جنگی جرائم کے تحت مودمات چلائے جائیں، سلامتی کونسل کی فلسطین کے حوالے سے قراردادوں پر عملدرآمد کیا جائے، اسرائیل کو فوری طور پر الاقصی مسجد کی بے حرمتی سے روکا جائے اور فلسطینیوں کو عبادت کا حق اور مسجد اقصی میں نماز کی آزادانہ ادائیگی کا حق دیاجائے، بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ٹرائل کرے، او آئی سی فیصلہ کن اقدامات کے ذریعہ فلسطینیوں کی مدد کرے۔

Exit mobile version