دوشنبه, جنوري 27, 2025
Homeخبریںپاکستان کی قرضوں میں روزانہ1ارب 27کروڑ اضافہ ہورہا ہے:سابق وزیر خزانہ

پاکستان کی قرضوں میں روزانہ1ارب 27کروڑ اضافہ ہورہا ہے:سابق وزیر خزانہ

کراچی(ہمگام نیوزڈیسک)سابق وزیر خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں گردشی قرضوں میں ہر روز ایک ارب 27 کروڑ 70 لاکھ روپے اضافہ ہورہا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دس ماہ میں مجموعی گردشی قرض ایک ہزار 409 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم لیوی پر اضافہ واپس لینے پر قوم سے نہ صرف جھوٹ بولا بلکہ حقیقت میں 12.12 روپے فی لیٹر پیٹرول اور 13.99 روپے فی لیٹر ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز