جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںپاکستان کی مزاکرات تجویز کے پیچھے اس کے ناپاک ارادے ہیں:انڈین وزارت...

پاکستان کی مزاکرات تجویز کے پیچھے اس کے ناپاک ارادے ہیں:انڈین وزارت خارجہ

نیو دہلی (ہمگام نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان کے نئی حکومت کے خارجہ پالیسی کو دیکھتے ہوئے عدم اعتماد کی فضاء میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ دونوں ملکوں کے نیویارک میں طے شدہ ہونے والے ’(اس اعلان کے بعد) ہمارے سکیورٹی اہلکاروں کو پاکستان سے سرگرم عناصر نے بربریت کے ساتھ قتل کیا ہے اور پاکستان نے دہشت گردی اور دہشت گرد کے اعزاز میں 20 ڈاک ٹکٹ جاری کیے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان نہیں سدھرے گا۔‘
انھوں نے کہا کہ ’اب یہ لگ رہا ہے کہ بات چیت کی اس تجویز کے پیچھے پاکستان کے ناپاک ارادے شامل ہیں جو اب سامنے آگئے ہیں۔ پاکستان کے نئے وزیراعظم کا اصلی چہرہ سامنے آگیا ہے، وہ بھی ان کے دور اقتدار کے ابتدائی دور میں ہی۔`دوسری جانب پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انڈیا خود کہتی ہیں کہ وہ دہشت گردی پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ ہم بھی بات کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن اب وہ پیچھے ہٹ رہے ہیں۔‘

’ہمارے پاس بھی شواہد موجود ہیں کہ بلوچستان میں کچھ عناصر بدامنی پھیلا رہے ہیں لیکن ان سب کے باوجود ہم عوام کے لیے آگے بڑھنا اور بات کرنا چاہتے تھے۔‘

آج نئی دہلی میں انڈین وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان نیو یارک میں مجوزہ ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ملاقات کے اعلان کے بعد رونما ہونے والے بعض واقعات سے پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان کا اصلی چہرہ سامنے آگیا اور اب نیو یارک میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات نہیں ہوگی، کیونکہ اس ملاقات کا کوئی مقصد باقی نہیں رہ جاتا۔ انڈیا کے وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ ’(اس اعلان کے بعد) ہمارے سکیورٹی اہلکاروں کو پاکستان سے سرگرم دہشتگرد عناصر نے بربریت کے ساتھ قتل کیا ہے اور پاکستان نے دہشت گردی اور دہشت گرد کے اعزاز میں 20 ڈاک ٹکٹ جاری کیے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان نہیں سدھرے گا۔انڈیا کا موقف یہ رہا ہے کہ دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ جاری نہیں رہ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز