دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںپاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر پر انڈین...

پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر پر انڈین فورسز نے فائرنگ کی

نیو دہلی (ہمگام نیوز ڈیسک ) پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اپنے سفید رنگ کے سرکاری ہیلی کاپٹر پر لائن آف کنٹرول کے قریب پرواز کر رہے تھے جب انڈین فورسز نے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی۔پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیر اعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے سرکاری ہیلی کاپٹر پر آج دوپہر لائن آف کنٹرول کے قریب انڈین فورسز نے فائرنگ کی۔تاہم انڈین میڈیا کے مطابق ایک پاکستانی ہیلی کاپٹر نے لائن آف کنٹرول پر پونچھ سیکٹر میں انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ جب ان پر انڈیا کے بہادر نوجوانوں نے فائرنگ کی ، یہ وہ علاقہ ہے جہاں انڈین فورسز گولہ باری کرتی رہتی ہے۔انڈیا کے وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیوندر آنند کا کہنا ہے کہ ایک سفید رنگ کی پاکستانی ہیلی کاپٹر نے اتوار کی دوپہر انڈین فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔
انڈین میڈیا کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں ایک ہیلی کاپٹر کو اڑتے دیکھا جا سکتا ہے اور اس کے ساتھ چھوٹے اسلحے سے فائرنگ کی جا رہی ہے۔فارورڈ چیک پوسٹوں پر تعینات فضائی سنتریوں نے چھوٹے اسلحے سے فائرنگ کی جس کا مقصد پائلٹ کو باور کرانا تھا کہ وہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور واپس جائے۔انڈین میڈیا کے مطابق دفاعی ذرائع کا کہ کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے کرشنا گھاٹی سیکٹر کے علاقے گلپر پر انڈیا کے مقامی وقت کے مطابق 12 بج کر 13 منٹ پرہمارے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور پھر واپس چلا گیا۔انڈیا کی خبر رساں ایجنسی ای این آئی نے ہیلی کاپٹر کی پرواز کی 30 سیکنڈ کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ مبینہ طور پر انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی فضائی حدود میں پرواز کر رہا تھا ،جب اس پر فائرنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز