Home خبریں پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہیں کھلیں گے:افغانستان

پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہیں کھلیں گے:افغانستان

0
CANBERRA, AUSTRALIA - FEBRUARY 18: Shapoor Zadran of Afghanistan celebrates dismissing Mohammad Mahmudullah of Bangladesh during the 2015 ICC Cricket World Cup match between Bangladesh and Afghanistan at Manuka Oval on February 18, 2015 in Canberra, Australia. (Photo by Cameron Spencer/Getty Images)
کابل (ہمگام نیوز)افغانستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان فرید ہوتک نے کہا کہ ’افغان کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے ساتھ میچز کھیلنے کا اب تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے اور اگر ایسا کوئی معاہدہ ہوگا تو سب سے پہلے افغان عوام کے خواہشات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔‘ یاد رہے کہ فرید ہوتک نے یہ بیان ایک ایسے وقت پر دیا ہے جب سوشل میڈیا پر ’نو کرکٹ ود پاکستان‘ کا ایک ٹرینڈ شروع ہوا جس میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچز کھیلنے کے اعلان پر افغانستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین عاطف مشعل پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور بعض صارفین نے کہا کہ کرکٹ میچز دوست ممالک کے ساتھ کھیلے جاتے ہیں، دشمنوں کے ساتھ نہیں۔ سہیل نصرت کے نام سے ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے کہ ’یقین کیجیے گا، اگر افغانستان نے پاکستان سے میچ جیت لیا، تو بدلے میں ایک خودکش دھماکہ پاکستان کی طرف سے تحفے میں ملے گا۔‘ افغانستان میں اب یہ تاثر عام ہے کہ وہاں پر ہونے والے خودکش حملوں کا ذمہ دار پاکستان ہے۔

Exit mobile version