کراچی(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے موجودہ حکومت کی جانب سے لیے جانے والے قرضوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہیں کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں 11 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 106 ارب ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران قرضوں اور واجبات میں 10 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے بعد قرضے 40 ہزار ارب روپے کی خطرناک حد سے بھی تجاوز کرگئے ہیں۔
عمران خان کی موجودہ حکومت کی جانب سے لیے جانے والے قرضوں میں سے پرانے قرضوں اور سود کی ادائیگی پر 3126 ارب روپے خرچ ہوئے، یاد رہے نواذ شریف دور کے قرضوں کی ادائیگی پر بھی 905 ارب روپے اضافی ادا کرنا پڑا ہے ۔سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں 11 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 106 ارب ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔
واضع رہے کہ گزشتہ روز میڈیا میں یہ خبر بھی گردش کرتی رہی کہ ایف اے ٹی ایف کی زیلی ادارہ ایشین پیسیفک گروپ (APG) نے بھی پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے دیئے گئے 40 پوائنٹ میں 8 کے علاوہ 32 پر غیرمطمئن ہونے کا اظہار کیا تھا۔اب اگر آنے والے ماہ اکتوبر کے ماہ میں فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کے میٹنگ میں APGکی سفارش پر عمل کرکے پاکستان کی کاردگی سے غیر مطمئن ہوکر اسے گرے لسٹ سے ہٹا کر بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا تو اس کا مطلب سیدھا سادہ یہ ہوا کہ پاکستان کو اپنے تمام قسم کی اخراجات کیلئے قرضوں کی صورت میں آئی ایم ایف،ورلڈ بینک،ایشین ڈیولپمنٹ بینک،یورپین بینک سے کسی بھی قسم کے قرضے نہیں مل سکے گی۔اس قسم کی صورتحال پیش آنے کی صورت میں پاکستانی ریاست کیلئے سخت ترین مشکلات کے دن ثابت ہونگے۔