یکشنبه, مارچ 15, 2026
Homeخبریںپاکستان کے قرضوں کا نیا ریکارڈ، ٹوٹل قرضہ 37 ہزار 997 ارب...

پاکستان کے قرضوں کا نیا ریکارڈ، ٹوٹل قرضہ 37 ہزار 997 ارب 70 کروڑ روپے تک پہنچ گئے

کراچی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی حکومت کے قرضوں کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے، قرضے پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح 37 ہزار 997 ارب 70 کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کے ابتدائی 33 ماہ میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 13ہزار 265 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق مئی 2021 تک وفاقی حکومت کے قرضے ریکارڈ 37ہزار 997 ارب 70 کروڑ روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ صرف مئی کے مہینے میں قرضوں میں 919 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس میں اندرونی قرضہ 720 ارب روپے اور غیر ملکی قرضہ 199 ارب روپے بڑھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مجموعی ملکی قرضے 26 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئے جبکہ غیر ملکی قرضے 11 ہزار 931 ارب 90 کروڑ روپے ہوگئے ہیں۔

جبکہ موجودہ دور حکومت میں اندرونی قرضے میں 9 ہزار 275 ارب روپے اور بیرونی قرضے میں 3 ہزار 990 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اگست 2018 میں وفاقی حکومت کے مجموعی قرضے 24 ہزار 732 ارب روپے تھے جس میں بیرونی قرضے 7 ہزار 942 ارب روپے اور اندرونی قرضے 16 ہزار 790 ارب روپے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز