جمعه, اپریل 25, 2025
Homeخبریںپاکستان کے مقامی و غیرملکی قرضوں اور واجبات کی مالیت 29 ہزار...

پاکستان کے مقامی و غیرملکی قرضوں اور واجبات کی مالیت 29 ہزار 861 ارب روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان

کراچی (ہمگام نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان پر ملکی و غیرملکی قرضوں اور واجبات کا بوجھ اس کے مجموعی قومی پیداوار کا 86.2 فیصد ہے، پاکستان کے مقامی اور غیرملکی قرضوں اور واجبات کی مالیت 29 ہزار 861 ارب روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق جون 2018ء کے اختتام پر مقامی قرضوں کی مالیت 16 ہزار 415 ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ غیرملکی قرضوں کی مالیت 10 ہزار 935 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2017-18 کے دوران قرضوں اور واجبات کی مالیت میں 4ہزار 752 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ مالی سال 2017-18 کے دوران مقامی قرضوں میں ایک ہزار 566 ارب روپے جبکہ غیر ملکی قرضوں کی مالیت میں 2 ہزار 559 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
پاکستان نے گزشتہ مالی سال قرضوں اور سود کی مد میں 474.6 ارب روپے کی ادائیگیاں کیں جن میں 96.1 ارب روپے اصل قرض اور واجبات جبکہ 355.2 ارب روپے سود کی مد میں ادا کیے گئے۔ سرکاری اداروں کے لیے حاصل کردہ قرضوں کی مالیت میں گزشتہ مالی سال 245.4 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سرکاری اداروں کے لیے حاصل کردہ قرضوں کا حجم 1068.2 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔معاشی خرابی کی اس صورتحال کے ساتھ امن و عامہ اور داخلہ و خارجہ ناکام پالیسی کے بعد اس قسم کے بدحال معاشی بحران سے نکلنا کوئی آسان کام نہیں ہوسکتا!

یہ بھی پڑھیں

فیچرز