پنجگور (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پروم میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک گاڑی میں بیٹھے افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ لاشیں ناقابل شناخت ہیں اور بُری طرح سے جلنے کی وجہ سے یہ جاں بحق افراد کی تعداد بھی معلوم نہیں ہو پارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع پنجگور کی تحصیل پروم کپ میں زمباد اور ایرانی 2000 ماڈل گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 2000 ماڈل گاڑی میں بیٹھے افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
بُری طرح سے جل کر تباہ ہونے کی وجہ سے دو ہزار گاڑی میں سوار افراد بُری طرح سے جل گئے جس کی وجہ سے نہ ان کی تعداد کا اندازہ ہو پارہی ہے اور نہ ہی ان کی شناخت ممکن ہوپائی ہے۔