پسنی(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام نیشنل کمیشن فار ہیومین ڈیولپمنٹ کے تعاون سے آوٹ آف سکول چلڈرن قابل ادخال بچوں ،بچیوں کی داخلہ مہم 2019 کی مناسبت سے گرلز ہاٸی اسکول ببرشور میں ڈی پسنی گوادر کی خصوصی تعاون سے عوامی آگاہی کیلئے ایک ریلی نکالی گٸی۔
جس میں شرکا نے یہ نعرے لگائے ‘پڑھے گا بلوچستان بڑھے گا بلوچستان, ہمارا عزم ہربچہ اسکول میں, تعلیم سے محروم تمام بچے بچیوں کو اسکول میں داخل کراکے اپنے سماجی ذمہ داری پورا کریں ،ہر بچہ سکول میں ،جیسے مختلف قسم کے نعروں سے سجے پلے کارڈز و بینرز اٹھاۓ ہوٸے ریلی کی شرکإ طالبات تعلیم و علم کی بالادستی کا نعرہ بلند کرتی ہوٸی پسنی کے شاہراہوں و گلیوں میں آگاہی واک کرتی رہیں۔
ریلی مختلف جگہوں سے ہوتی ہوٸی واپس گرلزہاٸی اسکول پسنی تک پہنچ کر اختتام پزیر ہوگٸی۔


