Homeخبریںپسنی: ایک اور نوجوان فنکار نے خودکشی کر لی

پسنی: ایک اور نوجوان فنکار نے خودکشی کر لی

پسنی (ہمگام نیوز ) ویب ڈیسک کے مطابق پسنی سے تعلق رکھنے والے ایک اور نوجوان گلوکار نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی. یہ ایک ہی ہفتے میں‌ مکران سے خودکشی کرنے والے دوسرے فنکار ہیں.

ذرائع کے مطابق نوجوان گلوکار زبیر شاد کافی عرصے سے بلوچی موسیقی سے وابستہ تھے. وہ اپنے گیتوں‌ پر مبنی پہلا آڈیو البم ریلیز کرنے کی تیاری کر رہے تھے اور اس سلسلے میں آئندہ ہفتے کراچی جانے کا ارادہ رکھتے تھے.

لیکن اچانک گزشتہ شب پسنی کے قصبہ کپر میں انہوں نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی. فوری طور پر ان کے اس انتہائی اقدام کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں. زبیر شاد گوادر کالج میں‌گریجویشن کے طالب علم رہے ہیں.

واضح رہے کہ صرف تین روز قبل تمپ کے علاقہ آسیاآباد میں‌ بلوچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان گلوکار نبیل قادر نے گلے میں‌ پھندا ڈال کر خودکشی کر لی تھی. ایک ہی ہفتے میں اپنی نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے، جس پر بلوچستان اور خصوصآ مکران بھر میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے.

Exit mobile version