پسنی ( ہمگام نیوز )سینئر بلوچ صحافی جاوید سعید کے چھوٹے بھائی کو خفیہ اداروں اور فورسز نے اسکول سے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق بروز جمعہ شام چار بجے کے قریب پسنی میں فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ہائیر سیکنڈری اسکول میں دوران امتحان سینئر بلوچ صحافی اور روزنامہ ’’توار‘‘ کے نیوز ایڈیٹرجاوید سعید کے چھوٹے بھائی اشفاق سعید کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔واضع رہے کہ اشفاق سعید پیشے کے لحاظ سے ٹیچر ہیں اور اس وقت وہ طلبا سے امتحانات لے رہے تھے کہ فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ہال میں گھس کر اس کے ہاتھ پاؤں اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر گھسیٹتے ہوئے لے گئے۔جس کے بارے میں تاحال کوئی خیر خبر نہیں ہے ۔اشفاق سعید کے اغوا کے بعدفیملی شدید پریشانی سے دوچار ہوگئی ہے


