چهارشنبه, اکتوبر 23, 2024
Homeخبریںپسنی: قابض فورسز کی جانب سے جارحیت، پانچ افراد لاپتہ،

پسنی: قابض فورسز کی جانب سے جارحیت، پانچ افراد لاپتہ،

پسنی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں ایف سی اور خفیہ اداروں نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے پانچ افراد کو اغواء کرکے کیمپ منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چار دن قبل فرنٹیر کور اور خفیہ اداروں کی جانب سے پسنی میں اپریشن کیا گیا، دورانِ آپریشن خفیہ ادارے اور اور ایف سی نے وارڈ نمبر چھ سے سراج گہرام اور چاکر مینگل کو اغواء کرکے کیمپ منتقل کردیا، جبکہ پسنی کے علاقے ریک ِ پُشت سے فورسز نے جارحیت کرتے ہوئے تین بھائیوں کو حراست کے بعد لاپتہ کردیا جن میں سے دو کو ریا کردیا گیا ہے، جبکہ ایک بھائی تاحال لاپتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز