Homeخبریںپسنی میں ایک شخص نےخودکشی کرلی

پسنی میں ایک شخص نےخودکشی کرلی

پسنی (ہمگام نیوز) گزشتہ روز مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کے علاقے حیدر گوٹھ ملگ بازار میں ایک شخص نے خود کو درخت سے لٹکا کر خودکشی کرلی۔

خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت گوھر بخش گوھرو عبدی کے نام سے ہوئی ہے، جو کلانچ پسنی کا رہائشی تھا۔

گزشتہ کئی مہینوں سے مقبوضہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اپنی جانیں لی ہیں جس کی زیادہ تر وجوہات بے روزگاری اور غربت بتائی جاتی ہیں۔ قدرتی وسائل سے مالامال بلوچستان جہاں بے روزگاری اور غربت اس حد تک ہو وہ یقیناً تشویشناک ہے۔

Exit mobile version