پسنی(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع گوادر میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کی شام آٹھ بجے پسنی کے علاقے سردشت کلانچ میں سرمچاروں نے پاکستانی فوج کی دو گاڑیوں کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔
ترجمان کے مطابق ایک گاڑی شدید حملہ کی زد میں آکر تباہ ہوئی، جس میں سوار پانچ اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔


