پنجشنبه, اپریل 10, 2025
Homeخبریںپشاور،یکہ توت کے علاقے میں ہارون بلور خودکش حملے میں جانبحق

پشاور،یکہ توت کے علاقے میں ہارون بلور خودکش حملے میں جانبحق

(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق پاکستان کے جاری پرفساد انتخابات میں پشتون وطن سے انتخابات میں حصہ لینے والے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار پاکستانی فوج کے پالے ہوئے عناصر کی خودکش دھماکہ سے ہارون بلور سمیت 13 افراد جانبحق اور 53 زخمی ہو گئے ہیں۔

اس دھماکے کے نتیجے میں صوبائی حلقہ پی کے 78 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہارون بلور سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے جنھیں پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسرے زخمیوں کے ساتھ جب ہسپتال میں ہارون بلور کو لایا گیا تو ان کی حالت زیادہ تشویشناک تھی، کچھ دیر بعد ہارون بلور کے خاندانی اور پارٹی ذرائع نے ان کی دردناک موت کی تصدیق کر دی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ جلسے کے دوران جیسے ہی ہارون بلور کو تقریر کے لیے سٹیج پر بلایا گیا تو ساتھ ہی زور کا خودکش دھماکہ ہو گیا۔جس سے ہر طرف تباہی ہی تباہی پیھل گئی ۔جبکہ بلور کے خاندانی زرائع کے مطابق ہارون بلور کی میت بلور ہاؤس منتقل کر دی گئی ہے اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نماز جنازہ بدھ کی شام پانچ بجے وزیر باغ میں ادا کی جائے گی۔
دھماکہ منگل کی رات گئے یکہ توت کے علاقے میں ہوا جہاں پر عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے حوالے سے جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے دھماکے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اصل نتائج کو سامنے لایا جائے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے’ تحقیقات میں دشمن کی پہچان کی جانی چاہیے بجائے کہ صرف بتایا جائے کہ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اب بات یہاں تک نہیں رکے گی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ نتائج کو سامنے لایا جائے۔‘ہارون بلور کے والد بشیر بلور خودکش حملے میں 2012 میں جانبحق ہو گئے تھے
میاں افتخار حسین نے ہارون بلور کی موت کو ظلم کی انتہا اور ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے بعد ان کی جماعت آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے سنجیدہ ہے اور اس کے لیے فیصلہ کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز