پشاور (ہمگام نیوز) خیبر پختونخواہ کے صدر مقام پشاور میں پاکستانی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پاکستانی فضائیہ کے مطابق تربیتی طیارہ پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوا، طیارہ معمول کے تربیتی مشن پر تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، ایئر ہیڈکوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔


