چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںپشاورکارخانو بازار میں بم دھماکہ،متعدد افراد زخمی

پشاورکارخانو بازار میں بم دھماکہ،متعدد افراد زخمی

پشاور ( ھمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق پشاور دھماکے سے لرز اٹھا، شہر کے علاقے کارخانو بازاز کے قریب سڑک کنارے دھماکے ہوا جس باعث کئی افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پشاور کے مشہور اور مصروف علاقے کارخانو میں دھماکہ ہوا ہے۔

دھماکہ کارخانو بازار کی سڑک کے کنارے ہوا۔ دھماکے باعث وہاں موجود کئی افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ دھماکے باعث جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ بم دھماکہ معلوم ہو رہا ہے، تاہم اس حوالے سے فی الحال حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز