دوشنبه, اپریل 28, 2025
Homeخبریںپشاور : اے این پی کے ضلعی صدر قاتلانہ حملے میں جاں...

پشاور : اے این پی کے ضلعی صدر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پشاور ( ہمگام نیوز ) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر سرتاج خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے-پشاور کے تھانہ گلبہار کی حدود میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد اے این پی کے ضلعی صدر سرتاج خان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں سرتاج خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

سرتاج خان کی لاش کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا۔ بعد ازاں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے خیبر میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر غلام بلور سمیت اے این پی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی، اس موقع پر کارکنوں کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز