شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںپشاور: مسجد میں خودکش دھماکے ہلاکتوں کی 32 پہنچ گئی ، 147...

پشاور: مسجد میں خودکش دھماکے ہلاکتوں کی 32 پہنچ گئی ، 147 زخمی

پشاور ( ہمگام نیوز) پشاور میں ایک مسجد میں خودکش حملے کے نتیجے میں اب تک 32 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 147 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ حملہ خودکش بمبار نے کیا تھا۔

پشاور ہسپتال کے ایک اہلکار نے مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد 147 زخمیوں کی آمد کی اطلاع دی جن میں متعدد کی حالت نازک ہے۔ ایک پاکستانی پولیس عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ پیر کے روز شمال مغربی شہر پشاور کی ایک مسجد میں ایک دھماکاہوا جس میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دھماکا ایک بج کر 40 منٹ پر ہوا۔ مسجد میں نماز ظہر ادا کی جارہی تھی۔

پولیس عہدہ دار سکندر خان نے کہا کہ عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ بہت سے لوگ ملبے کے نیچے ہیں۔ نجی نیوز ویب سائٹس کے مطابق صدر پولیس لائنز میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے خون کے عطیات کرنے کی اپیل بھی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز